Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / عرشی قریشی کے آئی ایس سے روابط کیرالا پولیس کا دعویٰ

عرشی قریشی کے آئی ایس سے روابط کیرالا پولیس کا دعویٰ

کوچی ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا پولیس نے آج یہ دعویٰ کیا کہ ممبئی میں واقع اسلامک ریسرچ فاونڈیشن (آئی آر ایف) کے گیسٹ ریلیشنس آفیسر عرشی قریشی کے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے روابط ہیں۔ عرشی قریشی کو گذشتہ ہفتہ گرفتار کیا گیا جبکہ آئی آر ایف کے نگران ڈاکٹر ذاکر نائیک ہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو پیش کردہ رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ عرشی قریشی اور رضوان خان نے لاپتہ خاتون مریم کے آئی ایس میں تقرر کی راہ ہموار کی اور ان دونوں کو تفتیش کیلئے پولیس تحویل میں دینے کی خواہش کی ۔ چنانچہ عدالت نے 14 دن کیلئے انہیں پولیس تحویل میں دیدیا۔

TOPPOPULARRECENT