Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / عرش محل میں کرفیو میں نرمی ‘ حالات پرامن

عرش محل میں کرفیو میں نرمی ‘ حالات پرامن

کئی شہریوں کی ساز و سامان کے ساتھ دیگر مقامات کو منتقلی

کئی شہریوں کی ساز و سامان کے ساتھ دیگر مقامات کو منتقلی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کشن باغ کے کرفیوزدہ علاقہ عرش محل میں آج کرفیو میں نرمی کے بعد حالات پرامن رہے اور پولیس حالات کو دیکھتے ہوئے کل صبح 6 تا 8 بجے دن اور دوپہر 3 بجے تا شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی کا اعلان کیا ہے ۔ گذشتہ 4 روز سے کرفیو کے بعد علاقہ میں آج دی گئیں نرمی کے بعد عوام نے چین کی سانس لی تاہم عوام اپنے مکانات سے باہر نکلنے سے خوف زدہ تھے ۔ جگہ جگہ پولیس اور سخت صیانتی انتظامات اور پولیس کی بھاری جمعیت کے باوجود عوام اپنے مکانات سے باہر آنے خوف زدہ تھے آج صبح 6 تا 8 بجے تک کرفیو میں دی گئی اور اس طرح دوپہر 3 بجے تا شام 5 بجے تک بھی کرفیو میں نرمی دی گئی اور علاقہ میں چند دوکانات بھی کھلے رہے ۔ کرفیو میں دی گئی نرمی کے بعد عرش محل علاقہ کے اکثر شہری ساز و سامان کے ساتھ دوسرے مقامات کو چلے گئے اور عرش محل علاقہ کی اکثر خواتین نے اس بات کی شکایت کی ہے اور خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آیا اب روزگار کے لیے مکانات سے نکلنا اور واپس آنا مشکل ہوگیا ۔ عرش محل علاقہ عوام اکثریت کا روزانہ کے کاروبار اور محنت مزدوری پر انحصار ہے جو گذشتہ چار روز سے پریشان حال ہیں ۔ آج کرفیو میں نرمی کے دوران رضاکارانہ طور پر شہریوں نے عوام میں غذائی اجناس کے علاوہ کھانے کے پیاکٹس تقسیم کئے اور کرفیو میں نرمی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تاہم عوام میں ہنوز خوف و ہراس کا ماحول پایا جاتا ہے اور وہ اشرار کی سرگرمیوں سے اب بھی اپنے جان و مال کو خطرہ محسوس کررہے ہیں ۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر آف پولیس شمس آباد مسٹر راجیش نائیڈو نے بتایا کہ کرفیو میں نرمی کے دوران کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تاہم پولیس نے چوکسی اختیار کیے ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ خاطی افراد کی نشاندہی اور ان کی مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ 18 مئی کے دن بھی صبح 6 تا 8 بجے دن اور دوپہر 3 بجے تا شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی دی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT