Thursday , September 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / عرفان پٹھان آئی پی ایل سے فائدہ اٹھانے کے کوشاں

عرفان پٹھان آئی پی ایل سے فائدہ اٹھانے کے کوشاں

حیدرآباد۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے آج کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کو تیاری کے طور پر استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ انہوں نے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کیلئے منصوبہ بنالیاہے ۔ اس منصوبہ کے تحت انہوں نے آئی پی ایل سے قبل بڑودہ کی

حیدرآباد۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے آج کہا کہ وہ ٹیم میں واپسی کیلئے آئی پی ایل کے ساتویں ایڈیشن کو تیاری کے طور پر استعمال کرنے کے خواہاں ہیں۔ عرفان پٹھان نے کہا کہ انہوں نے ہندوستانی ٹیم میں واپسی کیلئے منصوبہ بنالیاہے ۔ اس منصوبہ کے تحت انہوں نے آئی پی ایل سے قبل بڑودہ کیلئے 9مقابلے کھیلے ہیں ۔ گھریلو کرکٹ میں ونڈے مقابلوں کے علاوہ بڑودہ کیلئے گھریلو ٹوئنٹی 20ٹورنمنٹ بھی کھیلا ہیں ۔ زخموں سے صحت یابی کے بعد میری کوشش ہے کہ میں بہتر مظاہرے کے ذریعہ ٹیم میں واپسی کیلئے تیار رہوں ۔ سخت حالات کے باوجود میں واپسی کیلئے پُرعزم ہوں۔

برازیل میں ہر شئے پر فٹبال کا رنگ
ریو ڈی جینرو۔11اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز میں اب صرف دو ماہ رہ گئے ہیں،میگا ایونٹ کی تیاریاں تو زوروشور سے جاری ہیں،اب فیشن شو بھی شروع ہو گئے ہیں ریو ڈی جینرو میں فیشن شوکا انعقاد کیا گیاجس کا برازیل کے معروف ایتھلیٹس حصہ بنے۔سب ہی نے ورلڈ کپ فٹبال کے رضاکاروں کا یونیفارم پہنا ہوا تھا۔یہی یونیفارم پہنے برازیلی ماڈلز نے ریمپ پر واک کی۔لیجنڈ فٹبالر کافو نے بھی اس شو میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT