Saturday , November 18 2017
Home / دنیا / عریاں تصاویر اَپ لوڈ کرنے والی ایرانی خاتون باڈی بلڈر گرفتار

عریاں تصاویر اَپ لوڈ کرنے والی ایرانی خاتون باڈی بلڈر گرفتار

تہران۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خاتون باڈی بلڈر کو اپنی ایسی تصاویر جاری کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا جہاں اس کے جسم کے خدوخال نمایاں نظر آرہے تھے اور سوشیل میڈیا پر یہ تصاویر ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں۔ جیوڈیشری کی نیوز ایجنسی کے مطابق خاتون باڈی بلڈر نے اپنی نیم عریاں تصاویر سوشیل میڈیا پر اَپ لوڈ کی تھیں جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔ یاد رہے کہ ایران میں ’’عریاں‘‘ کا مفہوم ایسی خواتین کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو برسرعام ہیڈ اِسکارف نہیں پہنتیں اور کپڑے بھی ایسے زیب تن کرتی ہیں جن سے ان کے بازو اور ٹانگیں کھلی نظر آتی ہیں۔ خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔ مذکورہ خاتون کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس نے ایک بین الاقوامی سطح کے مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ ایران میں خواتین کو بین الاقوامی اسپورٹنگ ایونٹس میں حصہ لینے کی اجازت ہے۔ بشرطیکہ وہ اسلامی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیشہ جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والے ملبوسات زیب تن کریں۔

TOPPOPULARRECENT