Friday , February 23 2018
Home / دنیا / عریاں مواد حذف نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ بلاک کردیا جائے گا : انڈونیشیا

عریاں مواد حذف نہیں کیا گیا تو واٹس ایپ بلاک کردیا جائے گا : انڈونیشیا

جکارتہ ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیائی حکام کا کہنا ہیکہ مشہور و مقبول واٹس ایپ کے میسیجنگ ایپ تک رسائی کو مسدود کردیا جائے گا بشرطیکہ اس پر موجود جنسی ہیجان پیدا کرنے والے مواد کو حذف نہ کردیا جائے۔ وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے آج ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے انٹرنیٹ کمپنیوں کو پہلے ہی ہدایت کردی ہے کہ ٹینر کے ذریعہ اہم ناموں کو روک دیا جائے جو انیمیٹیڈ امیج فائلس واٹس ایپ کے ذریعہ GIF’s کے نام سے فراہم کرتی ہیں۔ دریں اثناء وزارت کے متعلقہ عہدیدار سیموئیل ایریجانی پنجراپن نے کہا کہ حکومت نے واٹس ایپ کو تین نوٹسیں روانہ کی ہیں جو فیس بک کی ملکیت ہے اور ہدایت کی ہے کہ عریانیت سے بھرپور مواد کو فوری حذف کردیا جائے۔ کل تک اگر اس ہدایت کے تعلق سے کوئی مثبت جواب موصول نہیںہوا تو ایپ کو بلاک کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT