Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / عزت کیلئے قتل معاملے میں 6افراد کو پھانسی کی سزا

عزت کیلئے قتل معاملے میں 6افراد کو پھانسی کی سزا

ناسک۔20جنوری(سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹر میں ناسک کی ایک عدالت نے 2013 کے سونائی آنر کلنگ معاملے میں تمام چھ قصورواروں کوآج پھانسی کی سزا سنائی ہے ۔واضح رہے کہ جنوری 2013 کو احمد نگر ضلع کے سونائی گاؤں میں تین افراد کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا تھا داوربے حد ابتر حالت میں ان کی لاشیں ایک سیپٹک ٹینک سے برآمد کی گئی تھیں۔خصوصی سرکاری وکیل اجول نکم نے ان تمام قصورواروں کے خلاف موت کی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جان بوجھ کر اس جرم کو انجام دیا اور بہت ہی بے رحمی سے انہیں قتل کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ آنر کلنگ کا معاملہ ہے جہاں اونچی ذات کے کچھ لوگوں نے چھوٹی ذات کے تین افراد کو صرف اس بات پر قتل کردیا تھا کہ مرنے والوں میں سے ایک ملزم کی بیٹی سے محبت کرتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہلاک شدہ سچن گھارو بے قصور تھا اور اس نے تشدد کو بھڑکانے جیسی کوئی حرکت نہیں کی تھی اور ملزم کا غصہ اتنا بڑھ گیا کہ اس نے گھارو کے ہاتھ پیروں کے آٹھ ٹکڑے کردئے اور بعد میں پولیس نے انہیں ایک بورویل سے برآمد کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT