Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / عزم حج پر مزید 680 عازمین کی روانگی

عزم حج پر مزید 680 عازمین کی روانگی

صدر نشین اے پی حج کمیٹی مومن حسین نے جھنڈی دکھائی ، مفتی صادق محی الدین کا خطاب
حیدرآباد۔/25اگسٹ، ( سیاست نیوز) حج کیمپ نامپلی سے آج عازمین حج کے دو قافلے حج بیت اللہ کیلئے روانہ ہوئے۔ دونوں قافلوں میں جملہ 680 عازمین موجود تھیجو ایر انڈیا کی خصوصی پروازوں کے ذریعہ بحالت احرام جدہ روانہ ہوئے۔ صدرنشین آندھرا پردیش حج کمیٹی مومن حسین اور دیگر عہدیداروں نے دونوں قافلوں کو جھنڈی دکھائی۔ پہلا قافلہ صبح 9 بجکر 10 منٹ پر جبکہ دوسرا دوپہر 2 بجکر 10 منٹ پر شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہوا۔ اب تک حج کیمپ سے جملہ 10 قافلے روانہ ہوچکے ہیں اور 3398 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے۔ مولانا سید شاہ جمال الرحمن اور مولانا مفتی صادق محی الدین نے عازمین سے خطاب کیا اور فضائل حج بیان کئے۔ تلبیہہ کی گونج میں عازمین کو آر ٹی سی کی خصوصی بسوں سے ایر پورٹ لیجایا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ان کے رشتہ دار اور دوست احباب وداع کرنے کیلئے پہنچے تھے۔ اسی دوران سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے حج کیمپ کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ شدید بارش کے باعث کیمپ میں امکانی دشواریوں کے پیش نظر یہ دورہ کیا گیا۔ بارش سے کیمپ محفوظ رہا اور انتظامات میں کوئی فرق نہیں آیا۔ حیدرآباد سے مزید 4 فلائیٹس کی روانگی باقی ہے۔ کل 26 اگسٹ کو 3 قافلے روانہ ہوں گے۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ تیسرے قافلے کو وداع کرنے کیلئے حج ہاوز پر موجود رہیں گے۔ 27 اگسٹ کو ایک فلائیٹ ہے جس کے ذریعہ کرناٹک کے اضلاع بیدر، گلبرگہ، رائچور اور یادگیر کے عازمین کی روانگی عمل میں آئے گی۔ بتایا جاتا ہے کہ 28اگسٹ کی فلائیٹ کے مکمل نہ ہونے کے سبب یہ براہ ممبئی روانہ ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT