Thursday , December 13 2018

عزیز قریشی کو یو پی کے گورنر کی زائد ذمہ داری

لکھنؤ۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج ریاست کے گورنر بی ایل جوشی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے اتر ا کھنڈ کے گورنر عزیز قریشی کو اترپردیش کے گورنر کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ سبکدوش گورنر بی ایل جوشی سے ملنے کے لئے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو راج بھون گئے۔ وزیر اعلیٰ کی ان سے یہ ملاقات رسمی اور خیرسگالی کے تحت ہوئی ۔ یاد رہے کہ کل بی ایل جوشی نے اپنا استعفی صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کو پیش کردیا تھا۔

بپاشا،ساجد خاں سے ناراض
ممبئی۔/19جون، ( سیاست ڈاٹ کام ) ساجد خاں کی نئی فلم ’’ ہمشکلس‘‘ کی تین ہیرئوئنوں بپاشا باسو، تمنا بھاٹیہ اور ایشا گپتا ہیں لیکن ان میں سب سے سینئر بپاشا باسو فلم میں ان کے رول پر خوش نہیں ہیں۔ ان کی شکایت ہے کہ ساجد خان نے ان کی سینیاریٹی کو بھی نظر انداز کردیا اور ان سے جونیر اداکاراؤں کو فلم میں زیادہ فوٹیج دیا گیا ہے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ فلم کے پروموشن سے بپاشا نے خود کو علحدہ کرلیا۔ ساجد خان، سیف علی خان، رام کپور، ریتیش دیشمکھ، تمنا اور ایشا تو ہر جگہ پروموشن کیلئے نظر آئے لیکن بپاشا کہیں نظر نہیں آئیں۔ دوسری طرف ساجد خان کا کہنا ہے کہ بپاشا کی شکایت بیجا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی تینوں ہیروئنوں کو یکساں فوٹجیج دیا ہے جس کا فیصلہ فلم کی ریلیز کے بعد فلم بین کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT