Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / عزیز پلازہ بیگم بازار میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

عزیز پلازہ بیگم بازار میں بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع

حیدرآباد۔/30ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بیگم بازار کے مشہور عزیز پلازا میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نامعلوم افراد نے وہاں پر بم رکھنے کی اطلاع دی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ اور دیگر پولیس عہدیدار وہاں پہنچ کر بم اسکواڈ کو طلب کرلیا اور عزیز پلازا مارکٹ میں چپہ چپہ کی تلاشی لی۔ پولیس شاہ عنایت گنج تقریباً تین گھنٹے تک مارکٹ میں تلاشی لینے کے بعد یہ نتیجہ پر پہنچی کہ بم رکھنے کی اطلاع جھوٹی ہے۔بم رکھنے کی جھوٹی اطلاع عام ہونے کے بعد شہر میں بڑے پیمانے پر یہ افواہ گشت کرنے لگی کہ بیگم بازار میں طاقتور بم دستیاب ہوا ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر وینکٹیشور راؤ نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT