Thursday , December 13 2018

عسکریت پسندوں پر عراقی فوج کے فضائی حملے

بغداد 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )عراق کی انسداد دہشت گردی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرکاری فوج نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے ہیں جنہوں نے ملک کے سب سے بڑے تیل صاف کرنے کے کارخانے پر قبضہ کرلیا تھا سرکاری فوج کے فضائی حملوں سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شباب النعمان نے کہا کہ سرکاری طیاروں نے تقریباً 8 گاڑیوں پر حملہ کی

بغداد 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )عراق کی انسداد دہشت گردی افواج کے ایک ترجمان نے کہا کہ سرکاری فوج نے عسکریت پسندوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کئے ہیں جنہوں نے ملک کے سب سے بڑے تیل صاف کرنے کے کارخانے پر قبضہ کرلیا تھا سرکاری فوج کے فضائی حملوں سے 30 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شباب النعمان نے کہا کہ سرکاری طیاروں نے تقریباً 8 گاڑیوں پر حملہ کیا ۔ جبکہ فوج بیجی تیل صاف کرنے کے کارخانہ کا دفاع کررہی تھی۔بغداد کے شمال میں آج مملکت اسلامیہ کے جنگجوؤں نے تیل صاف کرنے کے کارخانہ بیجی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ وہ گذشتہ دو ہفتوں سے اس کوشش میں مصروف ہیں ۔ انعمان نے کہا کہ لڑاکا ہیلی کاپٹرس نے قصبہ قائم کے ایک مکان کو بھی نشانہ بنایا جو شام کی سرحد سے متصل واقع ہے ۔ یہاں پر مبینہ طور پر جہادی گروپ کے مقامی قائدین کا ایک اجتماع جاری تھا ۔ انہو ںنے کہا کہ کئی افراد ہلاک ہوئے لیکن کوئی قطعی تعداد ظاہر نہیں کی ۔ صوبہ عنبر میں سرگرم فوجی کمان نے ضلع قائم پر فضائی حملوں کی توثیق کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT