Monday , August 20 2018
Home / پاکستان / عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں دو فوجی ہلاک

عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں دو فوجی ہلاک

پشاور ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیرستان صوبہ میں آج کچھ عسکریت پسندوں نے فوج کی ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس میں دو فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حملہ کے فوری بعد سیکوریٹی فورسیس نے اس علاقہ کی ناکہ بندی کردی اور حملہ آور کی تلاش شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق فوج کو ایک خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دہشت گرد ایک مخصوص علاقہ میں چھپے ہوئے ہیں۔ دوسری طرف جب دہشت گردوں کو یہ معلوم ہوا کہ ان کے خفیہ ٹھکانے کے قریب پہنچ رہی ہے تو انہوں نے اندھادھند فائرنگ شروع کردی۔ فوج نے بھی دو فوجیوں کی ہلاکت اور دو کے زخمی ہونے کی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT