Friday , November 17 2017
Home / ہندوستان / عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی لڑکا فوت

عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی لڑکا فوت

سری نگر 19 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے سوپور ٹاؤن میں عسکریت پسندوں کے حملہ میں زخمی 3 سالہ لڑکا آج ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکا۔ اس حملہ میں اس کے والد اور سابق عسکریت پسند ہلاک ہوگئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ برہان آج صبح اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ ضلع بارہمولہ کے سوپر علاقہ میں کل شب نامعلوم بندوق بردار نے ایک سابق عسکریت پسند بشیر احمد بھٹ کو ان کے مکان پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔ بھٹ نے جیل کی سزا کاٹنے کے بعد عسکریت پسندی ترک کردی تھی۔ وہ کل اپنے لڑکے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اچانک حملہ کردیا گیا۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق حزب المجاہدین یا پھر لشکر اسلام سے ہوگا۔ جنھوں نے پہلے گرینڈ پھینکا لیکن پھٹ نہیں سکا، خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے بھٹ اپنے لڑکے کے ساتھ بچنے کی کوشش کی لیکن عسکریت پسندوں نے خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ کرکے انھیں اور بچے کو زخمی کردیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT