Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / عسکریت پسندوں کے حملہ میں پولیس آفیسر ہلاک

عسکریت پسندوں کے حملہ میں پولیس آفیسر ہلاک

سرینگر ۔ 7 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ایک پولیس آفیسر اس وقت ہلاک ہوگیا جب عسکریت پسندوں نے ان کی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر الطاف آج 12-30 بجے دن اپنی کار میں سفر کررہے تھے آراگام علاقہ میں گونڈورچینا گاؤں کے قریب عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا ۔ حملہ آور ساز و سامان سے لدی ایک گاڑی میں سفر کررہے تھے ۔ پولیس آفیسر پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ۔ شدید زخمی حالت میں پولیس آفیسر بذریعہ ہیلی کاپٹر آرمی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ پولیس نے علاقہ آراگام کا محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کردی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT