Tuesday , September 18 2018
Home / ہندوستان / عسکریت پسندوں کے حملہ میں 4 پولیس ملازمین ہلاک

عسکریت پسندوں کے حملہ میں 4 پولیس ملازمین ہلاک

شیلانگ ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگھالیہ میں ضلع جنوبی گارو ہلز کے جنگلات میں آج اس وقت 4 پولیس ملازمین ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے جب ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے مسلح کارکنوں نے ان پر گھات لگاکر حملہ کردیا ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑی جنگل کے علاقہ میں رولنگرا اور باغ میرا کے درمیان پولیس کی ایک ٹیم گشت پر تھی کہ عس

شیلانگ ۔ 10 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگھالیہ میں ضلع جنوبی گارو ہلز کے جنگلات میں آج اس وقت 4 پولیس ملازمین ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے جب ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم کے مسلح کارکنوں نے ان پر گھات لگاکر حملہ کردیا ۔ ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ پہاڑی جنگل کے علاقہ میں رولنگرا اور باغ میرا کے درمیان پولیس کی ایک ٹیم گشت پر تھی کہ عسکریت پسندوں نے اچانک حملہ کردیا ۔ سینئیر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ ممنوعہ گارو نیشنل لبریشن آرمی کے تقریبا 30 ارکان پر مشتمل ایک گروپ نے منصوبہ بند طریقہ سے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا اور اچانک فائرنگ میں 4 پولیس ملازمین ہلاک اور دیگر 2 شدید زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ آج دوپہر میں پیش آیا جب پولیس کا دستہ ایک جیپسی گاڑی میں گشت کررہا تھا ۔ شبہ ہے کہ اس حملہ کی قیادت عسکریت پسند کمانڈر موہن نے کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے جائے وقوع سے زخمیوں کی منتقلی کے لیے انڈین ایر فورس کے ہیلی کاپٹر کو روانہ کردیا ہے اور عسکریت پسندوں کی تلاشی کے لیے بی ایس ایف کے دستوں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ اطلاع ملتے ہی میگھالیہ کے ڈائرکٹر جنرل پولیس راجیو مہتا جائے وقوع پہنچ گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT