Saturday , January 20 2018
Home / ہندوستان / عسکریت پسندوں کے حملہ کے خلاف

عسکریت پسندوں کے حملہ کے خلاف

سرینگر ۔ 15 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں متعدد علحدگی پسند تنظیموں نے ضلع بارہمولہ کے سوپور ٹاؤن میں شہریوں پر عسکریت پسندوں کیحملہ کے خلاف چہارشنبہ کے دن ریاست گیر بند منانے کا اعلان کیا ہے ۔ میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت کانفرنس ، سید علی شاہ گیلانی کی زیر قیادت تحریک حریت اور یسین ملک کی زیر قیادت JKLF کے نمائندوں کے درمیان آج مشاورتی اجلاس میں 17 جون کو ریاست گیر بند منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعتدال پسند حریت کے ترجمان نے آج سوپور ٹاؤن میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ایکٹ دکاندار کے قتل کی مذمت کی ہے اور کہا کہ علحدگی پسند قائدین اس طرح کے واقعات پر خاموش تماشہ نہیں دیکھ سکتی۔ میر واعظ اور گیلانی اور ملک نے سوپور ٹاؤن پہنچ کر مقامی عوام سے اظہار یگانگت کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT