Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / عسکریت پسندوں کے حملے میں سی آر پی ایف فوجی ہلاک

عسکریت پسندوں کے حملے میں سی آر پی ایف فوجی ہلاک

سرینگر ۔ 3 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی آر پی ایف کا ایک فوجی ہلاک اور دیگر پانچ زخمی ہوگئے جبکہ دو شہری بشمول ایک دس سالہ لڑکی زخمی ہوئے ۔ عسکریت پسندوں نے سرینگر میں فوجی قافلہ کو نشانہ بناکر حملہ کیا تھا ۔ انھوں نے سیویلین مسافر گاڑی جس میں سی آر پی ایف فوجی بھی سوار تھے سیم پورہ میں کنتھا چوک کے علاقہ میں آج دوپہر اپنے حملے کانشانہ بنایا ۔ زخمیوں میں سے ایک ہیڈکانسٹیبل جانبر نہ ہوسکا ، دیگر دو فوجی تشویشناک حالت میں ہیں ۔ گاڑی کا سیویلین ڈرائیور اور ایک دس سالہ لڑکی بھی حملہ میں زخمی ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT