Wednesday , December 19 2018

عسکریت پسندی کی تائید بند کرنے پاکستان سے محبوبہ مفتی کی اپیل

سرینگر ۔ 4 اپریل۔ ( سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر جموںو کشمیر محبوبہ مفتی نے پاکستان سے کہاہے کہ وہ ریاست میں عسکریت پسندی کی سرپرستی بند کرے اور امن کی بحالی میں تعاون کرے تاکہ بات چیت کا عمل شروع ہوسکے ۔ انھوں نے اننت ناگ لوک سبھا حلقہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ  پڑوسی ملک سے اپیل کرتی ہیں کہ عسکریت پسندی کی تائید کی پالیسی ختم کرے ۔ جموں و کشمیر میں امن بحال کرنے میں مدد کیجئے پھر  بات چیت کا عمل شروع کیا جاسکتا ہے۔ چیف منسٹر یہاں اپنے بھائی مفتی تصدق حسین کیلئے انتخابی مہم چلارہی ہیں جو ضمنی انتخابات میں اننت ناگ لوک سبھا حلقہ سے امیدوار ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT