Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / عسکریت پسندی کے معاملات ، 20لاکھ روپے معاوضہ منظور

عسکریت پسندی کے معاملات ، 20لاکھ روپے معاوضہ منظور

سرینگر، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی سے متعلق مختلف واقعات میں بطور معاوضہ بیس لاکھ روپے اور دو سرکاری ملازمتوں کی منظوری دی گئی ۔ یہ واقعات شمالی کشمیر کے بندی پورہ میں پیش آئے تھے ۔ایک سرکاری ترجمان نے یہاں بتایا کہ کل بندی پورہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سجاد حسین کی صدارت میں ڈسٹرکٹ لیول اسکریننگ کم کوآرڈی نیشن کمیٹی (ڈی ایل ایس سی سی) کی ضلعی سطح کی میٹنگ ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے ایک سے زیادہ معاملات پر غور و خوض کے بعد پانچ عسکریت پسندی سے متعلق واقعات میں 20 لاکھ روپے معاوضہ کی منظوری دی۔ ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کے دو معاملات بھی نمٹائے ۔ ایک محکمہ جاتی معاملہ تصدیق کے لئے متعلقہ محکمہ کے سپرد کیا گیا ۔ مجموعی طور پر آٹھ معاملات زیر غور آئے تھے جن میں سے سات نمٹائے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT