Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / عسکریت پسند کشمیری نوجوانوں کی ترقی نہیں چاہتے : عمر

عسکریت پسند کشمیری نوجوانوں کی ترقی نہیں چاہتے : عمر

سرینگر ۔ 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے انٹرپرینر شپ ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ (ای ڈی آئی) کو نشانہ بنانے پر عسکریت پسندوں پر تنقید کی اور کہا کہ انتہاء پسند نہیں چاہتے کہ کشمیری نوجوان اپنے پیروں پر کھڑے ہو۔ انہوں نے ٹوئیٹ کیا کہ ای ڈی آئی کے قیام کا مقصد کشمیری نوجوانوں کو باصلاحیت بنانا اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ عسکریت پسندوں نے پامپور میں جاریہ سال دوسری مرتبہ ای ڈی آئی عمارت کو حملہ کا نشانہ بنایا۔ اس سے پہلے فروری میں بھی اس عمارت پر حملہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند چاہتے ہیںکہ کشمیری نوجوان کبھی خودمکتفی نہ ہو۔ بتایا جاتا ہیکہ دو تا تین عسکریت پسندوں نے صبح کی اولین ساعتوں میں اس انسٹیٹیوٹ کی عمارت میں گھس کر حملہ کا نشانہ بنایا۔ ایک اور ٹوئیٹ میں عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی سیکوریٹی صورتحال کے تعلق سے مرکز کے رویہ پر بھی تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ ہر دن عسکریت پسند بندوق چھین رہے یا پھر حملے کررہے ہیں۔ اس کے باوجود مرکز آخر کب تک خاموش تماشائی رہے گا۔

TOPPOPULARRECENT