Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / : عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ : معطل آئی پی ایس عہدیدار بحال

: عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ : معطل آئی پی ایس عہدیدار بحال

احمدآباد ۔ 9 فبروری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سی بی آئی عدالت میں معطل آئی پی ایس عہدیدار پی آر پانڈے کی عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کے بعد حکومت گجرات نے اُن کی معطلی منسوخ کرتے ہوئے اُن کی خدمات بحال کردیں ۔ انھیں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر مقرر کردیا۔ جب انھیں گرفتار کیا گیا تھا تو وہ اے ڈی جی پی سی آئی ڈی (کرائم ) تھے ۔ یہ واقعہ جولائی 2013 ء میں پیش آیا تھا جب انھوں نے ایک عدالت میں خودسپردگی کردی تھی ۔ 5 فبروری کو خصوصی سی بی آئی عدالت نے 2004 کے عشرت جہاں اور دیگر 3 کے فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کرلی تھی ۔ ریاستی حکومت نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انھیں اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر مقرر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT