Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ این کے امین کی درخواست ضمانت مسترد

عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ این کے امین کی درخواست ضمانت مسترد

نئی دہلی ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) سپریم کورٹ نے آج 2004 ء عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ میں گجرات پولیس آفیسر این کے امین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس وی گوپال گوڈا اور جسٹس سی ناگپن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس درخواست میں کوئی اہم بات دکھائی نہیں دیتی لہذا اسے مسترد کیا جاتا ہے ۔ این کے امین کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں

نئی دہلی ۔ 15 ۔ جنوری (سیاست ڈا ٹ کام) سپریم کورٹ نے آج 2004 ء عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ میں گجرات پولیس آفیسر این کے امین کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جسٹس وی گوپال گوڈا اور جسٹس سی ناگپن پر مشتمل بنچ نے کہا کہ اس درخواست میں کوئی اہم بات دکھائی نہیں دیتی لہذا اسے مسترد کیا جاتا ہے ۔ این کے امین کو سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں ضمانت منظور کی گئی تھی۔ عشرت جہاں مقدمہ میں انہیں راحت دینے سے بمبئی ہائیکورٹ کے انکار پر وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے تھے۔ قبل ازیں سی بی آئی نے سہراب الدین مقدمہ میں این امین کی درخواست کو منسوخ کرنے کیلئے اصرار نہیں کیا اور یہ عذر پیش کیا تھا کہ اسی مقدمہ کے ایک اور ملزم کو ضمانت دی جاچکی ہے ۔ گزشتہ سال 11 نومبر کو بنچ نے عشرت جہاں مقدمہ میں این کے امین کی درخواست کی سماعت مکمل کرلی۔ اس وقت این کے امین نے یہ کہا تھا کہ انہیں ضمانت دی جانی چاہئے کیونکہ سی بی آئی مقررہ 90 دن کی مدت میں چارج شیٹ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ این کے امین سہراب الدین مقدمہ میں بھی معاون ملزم ہیں اور انہیں 4 اپریل 2013 ء کو عشرت جہاں مقدمہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT