Wednesday , December 19 2018

عشرت جہاں مقدمہ : پولیس عہدیدار ضمانت کا خواہاں

احمد آباد ۔ 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )پولیس عہدیدار این جے امین نے جو 2004ء کے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر مقدمہ کا ملزم ہے، ضمانت پر رہائی کی درخواست کی ہے اور کہا کہ آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونزارا کو مبینہ طور پر اس جرم میں نمایاں کردار ہونے کے باوجود ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج کے آر اپادھیائے کے اجلاس پر اپنے دلائ

احمد آباد ۔ 10 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )پولیس عہدیدار این جے امین نے جو 2004ء کے عشرت جہاں فرضی انکاونٹر مقدمہ کا ملزم ہے، ضمانت پر رہائی کی درخواست کی ہے اور کہا کہ آئی پی ایس عہدیدار ڈی جی ونزارا کو مبینہ طور پر اس جرم میں نمایاں کردار ہونے کے باوجود ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ خصوصی سی بی آئی عدالت کے جج کے آر اپادھیائے کے اجلاس پر اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے امین کے وکیل دنیش تیواری نے کہا کہ پولیس رپورٹ کے بموجب کلیدی ملزم 13 جون 2004ء کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ پی پی پانڈے اور راجندر کمار نے عشرت جہاں کو دیگر 3 افراد کے ساتھ ہلاک کرنے کی سازش کی تھی۔ انہیں بھی ضمانت پر رہائی حاصل ہوچکی ہے۔ چنانچہ اسے بھی ضمانت پر رہا کیا جائے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT