Saturday , December 15 2018

عشرت جہاں مقدمہ کی سماعت ملتوی

احمد آباد ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خصوصی سی بی آئی عدالت نے آج عشرت جہاں فرضی انکاؤنٹر مقدمہ کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے اگلی پیشی /27 اپریل کو مقرر کی ہے کیونکہ سی بی آئی نے مہلت طلب کی تھی کہ سابق گجرات پولیس عہدیداروں ایچ کے امین اور ڈی جی ونزارا سے جوابی حلف نامے ہنوز حاصل نہیں ہوسکے ۔ سی بی آئی نے کچھ مہلت طلب کی تھی تاکہ سابق گجرات پولیس عہدیداروں سے جوابات حاصل کئے جاسکیں ۔ چنانچہ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ پیشی /27 اپریل کو مقرر کردی ۔

TOPPOPULARRECENT