Thursday , November 23 2017
Home / سیاسیات / عشرت جہاں کو بہار کی بیٹی قرار دینے کی تردید: نتیش

عشرت جہاں کو بہار کی بیٹی قرار دینے کی تردید: نتیش

پٹنہ 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے آج کہا کہ انہوں نے احمد آباد میں ایک مبینہ فرضی انکاؤنٹر میں ہلاک ممبئی کی لڑکی عشرت جہاں کو کبھی بھی بہار کی بیٹی قرار نہیں دیا تھا ۔ انہوں نے اپنے الفاظ ان ( نتیش ) کے منہ میں ڈالنے پر میڈیا کے خلاف قانونی کارروائی کا انتباہ دیا ۔ نتیش کمار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ثبوت دیا جانا چاہئے کہ انہوں نے کب عشرت جہاں کو بہار کی بیٹی قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی ریکارڈز اور نیوز کلپنگس کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا انہوں نے کب عشرت کے تعلق سے ایسا کہا تھا ۔ تمام تفصیلات کو دیکھنے کے بعد وہ ذرائع ابلاغ کے خلاف قانونی کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی بھی مسئلہ پر بیان دینے میں کافی احتیاط سے کام لیتے ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT