Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / عشرت جہاں کیس : امیت شاہ کیخلاف درخواست خارج

عشرت جہاں کیس : امیت شاہ کیخلاف درخواست خارج

احمدآباد ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو عشرت جہاں اور دیگر تین کے فرضی انکاونٹر معاملہ میں مقامی سی بی آئی کورٹ نے راحت فراہم کرتے ہوئے اس درخواست کو خارج کردیا جس میں خواہش کی گئی تھی کہ گجرات کے سابق وزیرداخلہ امیت شاہ اور احمدآباد کے سابق پولیس کمشنر کے آر کوشک کو بھی اس معاملہ میں ملزم قرار دیا جائے

احمدآباد ۔ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کے قریبی ساتھی امیت شاہ کو عشرت جہاں اور دیگر تین کے فرضی انکاونٹر معاملہ میں مقامی سی بی آئی کورٹ نے راحت فراہم کرتے ہوئے اس درخواست کو خارج کردیا جس میں خواہش کی گئی تھی کہ گجرات کے سابق وزیرداخلہ امیت شاہ اور احمدآباد کے سابق پولیس کمشنر کے آر کوشک کو بھی اس معاملہ میں ملزم قرار دیا جائے۔

درخواست پرنیش پلائی عرف جاوید شیخ کے والد گوپی ناتھ پلائی نے داخل کی تھی جو ان چاروں ملزمین میں بشمول عشرت جہاں شامل تھا، جنہیں مبینہ طور پر 15 جون 2004ء کو احمدآًاد کے نواحی علاقہ میں فرضی انکاونٹر کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔ خصوصی سی بی آئی جج گیتا گوپی نے یہ کہہ کر درخواست خارج کردی سی بی آئی کی فرد جرم میں دیئے گئے بیانات ناکافی ہیں جن کی بنیاد پر شاہ اور کوشک کو کیس کے اس مرحلہ میں ملزمین قرار نہیں دیا جاسکتا۔

TOPPOPULARRECENT