Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / عشرت جہاں کیس سے لاعلمی کا اظہار سابق این ـآئی اے عہدیداروں کے ریمارکس پر شنڈے کا ردعمل

عشرت جہاں کیس سے لاعلمی کا اظہار سابق این ـآئی اے عہدیداروں کے ریمارکس پر شنڈے کا ردعمل

ممبئی۔/4مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )عشرت جہاں کیس کے جاریہ تنازعہ پر سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے آج کہا کہ وہ اس مسئلہ کی جانکاری نہیں رکھتے کیونکہ اس کیس کی ایک بھی فائیل ان کی نظر سے نہیںگذری تھی۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی کے سابق عہدیدار لوک ناتھ بھیرہ کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسٹر شنڈے نے کہا کہ عشرت جہاں کیس کے بارے میں تمام دعوے بے بنیاد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی عہدیدار ان سے رجوع ہوا اور نہ ہی میں نے کسی سے بات چیت کی تھی۔ واضح رہے کہ سشیل کمار شنڈے یو پی اے حکومت IIمیں جولائی 2012ء سے مئی 2014 تک مرکزی وزیر داخلہ تھے جبکہ کیرالا کیڈر کے آئی پی ایس عہدیدار مسٹر لوک ناتھ بھیرا نے جوکہ این آئی ٹیم سے وابستہ تھے سال 2010 میں ڈیوڈ ہیڈلی سے پوچھ تاچ کیلئے امریکہ کا دورہ کیا تھا بتایا کہ عشرت کے بارے میں ہیڈلی نے اسوقت کہا تھا کہ انہیں یاد نہیں رہا لیکن حالیہ ممبئی کورٹ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ہیڈلی نے جواقبالیہ بیان دیا ہے انہیں اچانک یاد آگیا کہ ہیڈلی نے تو یہ باتیں سال2010 میں این آئی ٹیم سے کہی تھی۔

TOPPOPULARRECENT