Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / عشرت جہاں کیس :کانگریس پر ارون جیٹلی کی سخت تنقید

عشرت جہاں کیس :کانگریس پر ارون جیٹلی کی سخت تنقید

نیویارک ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیرفینانس ارون جیٹلی نے عشرت جہاں کیس کے مسئلہ پر آج کانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے محض معمولی سیاسی مفادات کیلئے قومی سکریٹری سے سنگین مفاہمت کی ہے۔ ارون جیٹلی جو امریکہ کا 7 روزہ سرکاری دورہ کررہے ہیں۔ تاہم یہ نہیں کہا کہ عشرت جہاں کیس کی تازہ تحقیقات کا حکم دیا جاسکتا ہے لیکن ریمارک کیا کہ ’’ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ اس سے رابطہ میں ہیں اور حالات سے باخبر ہیں‘‘۔ جیٹلی نے ای ٹی ناؤ سے کہاکہ ’’قومی سلامتی پر بہت بری طرح مفاہمت کی گئی اور اب تمام ثبوت یہ اشارہ دے رہے ہیں کہ یہ سب کچھ محض معمولی سیاسی وجوہات کی بناء پر کیا گیا تھا‘۔

TOPPOPULARRECENT