عصری سہولتوں سے شکایتوں کی فوری یکسوئی

کریم نگر۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں محکمہ پولیس جن مقاصد کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کررہا تھا اس پر کامیابی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ضلع ایس پی وی شیوا کمار نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ عصری سہولتوں سے استفادہ کرتے ہو

کریم نگر۔/22جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں محکمہ پولیس جن مقاصد کے حصول کیلئے منصوبہ بندی کررہا تھا اس پر کامیابی کے ساتھ عمل کرتے ہوئے تیزی کے ساتھ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ضلع ایس پی وی شیوا کمار نے یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ عصری سہولتوں سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کے ساتھ دوستانہ و خوشگوار تعلقات پیدا کرتے ہوئے فوری انہیں درپیش مسائل کی یکسوئی اور شکایتوں کو دور کرنے کیلئے واٹس اَپ کے ذریعہ شکایات وصول کی جائیں گی اور ہر پولیس اسٹیشن میں منی گاڑیاں فراہم کی جارہی ہیں۔ کریم نگر میں ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے فی الحال موجودہ ٹریفک پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی کا تقرر ہوگا۔ کریم نگر رورل پولیس اسٹیشن ایس ایچ او انسپکٹر سطح تک ترقی دی جارہی ہے۔ ضلع بھر میں امن وامان کی برقراری کیلئے کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کی شکایت کی اطلاع اور اس کی فوری یکسوئی کیلئے ضلع میں ایک سب ڈیویژن انٹیگریٹیڈ کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے اسے واٹس اَپ کے نمبرات سے جوڑ دیا جارہا ہے۔ اس طرح شکایت کے حصول کے ساتھ ہی کنٹرول روم سے منٹوں کے اندر عہدیدار متعلقہ قریبی پولیس عہدیداروں تک اطلاع پہنچا دیں گے۔ لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ، ریگنگ، غیر مجاز شراب کی منتقلی، ٹریفک کا مسئلہ ہو یا کسی بھی قسم کی غیر سماجی سرگرمیاں ہو ں تو اس میں تصویر، ویڈیو تحریر وغیرہ واٹس اَپ میں دیئے جانے کی سہولت ہوگی۔ سب ڈیویژن واری نمبر اس طرح ہیں: کریم نگر 7093101101 ، سرسلہ 7093102102، جگتیال 7093077222، پداپلی 7093802100، حضورآباد 9441902333، گوداوری کھنی 9000585810۔ واٹس اَپ نمبر کی تفصیلات کریم نگر پولیس فیس بک www.facebook.com.spknr، ویب سائٹ www.karimnagarpolice.in میں رکھا گیا ہے۔ کریم نگر ضلع بھر میں ہر پولیس اسٹیشن کو نئی بولیرو سومو جملہ 70 گاڑیاں منظور ہوچکی ہیں اور اندرون ہفتہ یہ نئی گاڑیاں آجائیں گی۔ ٹریفک کے لئے ایک ڈی ایس پی، ایک انسپکٹر کے ساتھ 90 کانسٹبلوں کا تقرر ہورہا ہے ۔ نشاندہی کردہ پاکنگ مقامات کے علاوہ مزید پارکنگ حلقوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کے خلاف مسلسل نگاہ رکھی جارہی ہے اور قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ضلع میں سب سے زیادہ جرائم کی شکایات رورل پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی ہیں اس لئے یہاں انسپکٹر عہدہ کے ایس ایچ او کا تقرر کیا جارہا ہے، 7ہزار سے زائد شکایات یہاں درج کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ کریم نگر میں تماپور سرکل قائم کیا جارہا ہے جس میں مانا کنڈور، ایل ایم ڈی تما پور کا احاطہ کیا جائے گا۔ یہاں ایک ڈی ایس پی، دو سب انسپکٹرس ضلع میں حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT