Saturday , November 17 2018
Home / ہندوستان / عصمت دری کرنے والوں کو پھانسی دی جائے ویمنس کمیشن کی اپیل

عصمت دری کرنے والوں کو پھانسی دی جائے ویمنس کمیشن کی اپیل

نئی دہلی3جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں پچھلے دنوں آٹھ ماہ کی ایک بچی کے ساتھ عصمت دری کے واقعہ سے کرب میں مبتلا ویمنس کمیشن کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر ایسے قصورواروں کے خلاف چھ ماہ کے اندر پھانسی کی سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔مالیوال نے خط میں لکھا ہے ” ہمیں ملک میں ایسا نظم قائم کرنا ہوگا جس میں کم سے کم چھوٹی بچیوں کی عصمت دری کرنے والے قصورواروں کو چھ ماہ کے اندر ہر حال میں سزائے موت دی جائے ۔ اس سے مجرموں میں خوف پیدا ہوگا۔ آج تو حالت یہ ہے کہ ملک میں نربھیا کو تک انصاف نہیں ملا اور اس کے قاتل زندہ ہیں۔ اس خراب سسٹم کوبدلنا ہی ہوگا۔ اس کے لئے آپ سے گذارش ہے کہ آپ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ہماری مدد کریں۔”انہوں نے کہا ” میں آپ کی توجہ دہلی کی ایک آٹھ ماہ کی بیٹی کی طرف دلانا چاہتی ہوں۔ یہ ننھی سی جان اس وقت دہلی کے ایمس اسپتال میں تڑپ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT