Saturday , October 20 2018
Home / ہندوستان / عصمت دری کی شکار نابالغ لڑکی فوت

عصمت دری کی شکار نابالغ لڑکی فوت

ساگر،14دسمبر(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے ضلع ساگرکے مان گڑھ تھانہ علاقہ میں آٹھ دن قبل عصمت دری کی شکار نابالغ لڑکی نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا ۔ملزمان نے عصمت دری کے بعد اس کے جسم پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی تھی ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ 15سالہ لڑکی کا واقعہ کے دن 8دسمبرسے ہی یہاں سرکاری اسپتال میں علاج چل رہاتھا۔وہ بری طرح سے جھلس گئی تھی ۔ذرائع نے بتایا کہ یہاں سے تقریبا سو کلومیٹر دور بیناتحصیل کے تحت آنے والے بھان گڑھ تھانہ علاقہ کے دیول گاؤں میں 8دسمبر کی دیر شام تقریبا ساڑھے آٹھ بجے دو ملزمین نے گھر میں گھس کر پندرہ سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کی ۔مزاحمت کرنے پر ملزمان نے اسے زندہ جلادیا۔

TOPPOPULARRECENT