Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / عصمت دری کی شکار نابالغ لڑکی کو اسقاط حمل کی اجازت

عصمت دری کی شکار نابالغ لڑکی کو اسقاط حمل کی اجازت

نئی دہلی ،21ستمبر(سیاست ڈاٹ کام)سپریم کورٹ نے عصمت دری کی شکار بنگلوروکی ایک نابالغ لڑکی کو آج اسقاط حمل کی اجازت دیدی ہے ۔17 سال کی عصمت دری کی شکار اس لڑکی کو 24ہفتے کا حمل ہے ۔عدالت عظمی نے یہ فیصلہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ذریعہ متاثرہ لڑکی کی طبی جانچ کئے جانے کے بعد دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر دیا ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ نے لڑکی کی عرضی خارج کردی تھی جسے اس نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔بنگلورو میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کے ذریعہ لڑکی کی جانچ کرنے کے بعد دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر اسقاط حمل کی اجازت دی گئی۔

TOPPOPULARRECENT