Wednesday , June 20 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں باغبان گرفتار

عصمت ریزی اور قتل کے الزام میں باغبان گرفتار

نئی دہلی ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : جنوبی دہلی کے علاقہ وسنت کنج میں ایک گارڈنر ( باغبان ) کو گرفتار کرلیا گیا جہاں پر ہفتہ کے دن ایک 30 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ پیش آیا تھا ۔ پولیس نے بتایاکہ یہ باغبان علاقہ سلطان پور میں متوفی خاتون کے مکان کے قریب مقیم تھا اور اس کی جان پہچان تھی ۔ اس خاتون کی دوسرے مردوں سے قربت پر باغبان میں حسد کا جذبہ پیدا ہوگیا اور اس نے دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ مذکورہ خاتون کو زبردستی اٹھا کر لے گیا اور اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل کردیا ۔ بعد ازاں نعش کو نرسری میں دفن کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ دیگر مفرور ملزمین کی تلاش جاری ہے ۔ جب کہ اس کیس کے سلسلہ میں کل 2 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا ۔ متوفی خاتون جمعہ کی شام سے لاپتہ تھی ۔ جس کی نعش دہلی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی ایک نرسری میں دستیاب ہوئی ہے اس خصوصی میں سیکوریٹی گارڈ نے نعش کی نشاندہی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT