Friday , November 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عصمت ریزی اور قتل کے جرم میں سزائے قید

عصمت ریزی اور قتل کے جرم میں سزائے قید

میدک /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکندرآباد کے وارث گوڑہ کا متوطن مسٹر محمد بشیر 25 سالہ نوجوان شخص کو عدالتنے میدک کی ایک نوجوان 17 سالہ لڑکی کو اغواء کرکے عصمت ریزی کے بعد ہلاک کردینے کے الزام میں مجرم قرار دیتے ہوئے 7 سال قید بامشقت اور 20 ہزار جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔ متاثرہ لڑکی کے ورثاء کی جان بسے شکایت پر سال 2012 سے عدالت میدک میں یہ مقدمہ وکیل پی پی چندرا ریڈی کی وکالت میں زیر دریافت تھا ۔ جس پر سینئیر سیول جج للیتا شیوا جیوتی نے یہ سزا سنائی ۔ سرکل انسپکٹر سائی ایشور گوڑ نے یہ بات بتائی ۔

TOPPOPULARRECENT