Sunday , May 27 2018
Home / جرائم و حادثات / عصمت ریزی سے متاثرہ لڑکی کی مشتبہ موت

عصمت ریزی سے متاثرہ لڑکی کی مشتبہ موت

حیدرآباد۔/18نومبر، ( سیاست نیوز) عصمت ریزی کا شکار لڑکی کی اسٹیٹ ہوم میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 19سالہ آفرین صدف جو جگت گیری گٹہ علاقہ ساکن مرحوم محمود کی بیٹی تھی پولیس ذرائع کے مطابق تین تا چار سال قبل یہ لڑکی عصمت ریزی کا شکار ہوئی تھی جس کو عدالت کے حکم پر امیر پیٹ کے اسٹیٹ ہوم میں رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں اس لڑکی کے دماغ کی سرجری ہوئی تھی اور اس کو امیر پیٹ سے آلوین کالونی میں واقع اسٹیٹ ہوم منتقل کیا گیا تھا جو اسٹیٹ ہوم میں مشتبہ طور پر فوت ہوگئی۔ پولیس جگت گیری گٹہ مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT