Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عصمت ریزی سے متاثرہ متوفی لڑکی کے خاندان سے جناب عابد رسول خان کی ملاقات

عصمت ریزی سے متاثرہ متوفی لڑکی کے خاندان سے جناب عابد رسول خان کی ملاقات

نظام آباد:4؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)میناریٹی کمیشن کے چیرمین جناب عابد رسول خان نے آج بالکنڈہ منڈل کے موضع بودے پلی پہنچ کر عصمت ریزی کے واقعہ کے بعد خودکشی کرنے والی کمسن لڑکی کے خاندان سے ملاقات کی اور اس لڑکی کے والد شیخ نور الدین سے تفصیلی طور پربات چیت کی۔ عابد رسول خان نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن نے اس واقعہ پر سخت نوٹ لیتے ہوئے حکومت سے چند تجاویزات پیش کی ہے جس میں ایس سی، ایس ٹی طرز پر فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کے علاوہ اغواء اور خودکشی کیلئے مجبور کرنے کے مقدمات درج کرنے کیلئے بھی غور کررہی ہے۔ انہوں نے شیخ نور الدین سے تفصیلات حاصل کی۔ مسٹر شیخ نور الدین نے بتایا کہ ان کی لڑکی ترکاری لانے کی غرض سے گھر سے گئی ہوئی تھی۔ نریش نے ان کی لڑکی کو زبردستی گھر میں طلب کرتے ہوئے ہاتھ پیر باندھ کر عصمت ریزی کی جبکہ ان کی اہلیہ نریش کے گھر پہنچ کر لڑکی کے بارے میں دریافت کرنے کے باوجود بھی لاعلمی کا اظہار کیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں صلہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا جارہا ہے جس پر عابد رسول خان نے کسی بھی صورت میں صلہ نہ کرنے کی اور کسی قسم کے دبائو میں نہ آنے کی ہدایت دی اور کمیشن ان کا مکمل ساتھ دینے کا ارادہ ظاہر کیا اور حکومت کی جانب سے دو لاکھ روپئے ایکس گریشیاء اور ایک ڈبل بیڈروم مکان، ملازمت، سبسیڈی لون فراہم کرنے کے بارے میں واقف کراتے ہوئے اس واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا۔ عابد رسول خان کے ہمراہ کمیشن کے اراکین بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT