Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کا شکار خاتون پر فائرنگ کرنے والا گرفتار

عصمت ریزی کا شکار خاتون پر فائرنگ کرنے والا گرفتار

مظفر نگر ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو نہ صرف ایک 26 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ہے بلکہ اس نے بعد ازاں لڑکی پر فائرنگ بھی کی ۔ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجیوکمار واجپائی نے کہا کہ قیوم نامی شخص کو کل گرفتار کیا گیا ہے اور اس پر اقدام قتل کا معاملہ دائر کیا گیا ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی ایک سال قبل قیوم نے عصمت ریزی کی تھی ۔ جس کے بعد اس نے پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی ۔ قیوم نے بہت کوشش کی کہ لڑکی اپنی شکایت واپس لے لے لیکن جب لڑکی نے شکایت واپس لینے سے انکار کردیا تو قیوم نے اس پر فائرنگ کردی ۔ قیوم کو قبل ازیں بھی عصمت ریزی کے ایک معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں رہا کردیا گیا تھا ۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔۔

طالبہ کا جنسی استحصال کرنے والا
ہیڈ ماسٹر گرفتار
ترینلویلی( تملناڈو ) ۔/16ستمبر، (سیاست ڈاٹ کام ) ایک پنچایت اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو ایک 9سالہ طالبہ کو مبینہ جنسی طور پر ہراساں کرنے پرگرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سورن گوڈی میں واقع اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے پانچویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کواسکول کے اوقات کے بعد اپنے کمرے میں جنسی طور پر کچھ روز تک ہراساں کیا۔12ستمبر کو بھی ہیڈ ماسٹر نے وہی حرکت کی جس پر لڑکی زور زور سے چیخنے اور رونے لگی آواز سن کر کچھ طلباء ہیڈ ماسٹر کے کمرہ کی جانب آئے لیکن ہیڈ ماسٹر نے انہیں ڈانٹ کر واپس بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT