Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کا ملزم ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

عصمت ریزی کا ملزم ٹیکسی ڈرائیور گرفتار

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعہ کی رات ایک خاتون کی عصمت ریزی کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو متھورا میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ ڈرائیور امریکی کیب فرم Uber کیلئے کام کرتا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ کے بعد کمپنی کی جانب سے کئے جارہے سکیوریٹی اقدامات پر سوال پیدا ہوگئے ہیں۔ الزام ہے کہ 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور شیو کمار سنگھ نے 27 سالہ خاتون کی

نئی دہلی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) جمعہ کی رات ایک خاتون کی عصمت ریزی کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور کو متھورا میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ ڈرائیور امریکی کیب فرم Uber کیلئے کام کرتا تھا اور اس سے پوچھ تاچھ کے بعد کمپنی کی جانب سے کئے جارہے سکیوریٹی اقدامات پر سوال پیدا ہوگئے ہیں۔ الزام ہے کہ 32 سالہ ٹیکسی ڈرائیور شیو کمار سنگھ نے 27 سالہ خاتون کی عصمت ریزی کی تھی ۔ یہ ڈرائیور متھورا کا ساکن بتایا گیا ہے اور دہلی میں کرایہ کے گھر میں مقیم تھا ۔ ڈی آئی جی آگرہ رینج لکشمی سنگھ نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ جس ٹیکسی میں یہ جرم کیا گیا تھا وہ خود ڈرائیور کی تھی اور اسے اس کے موبائیل فون نمبر کی مدد سے گرفتار کیا جاسکا ہے ۔ اسے دہلی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ شہر میں کل رات دیر گئے ہی اس کار کو دستیاب کرلیا گیا تھا ۔ متھورا اور اتر پردیش کے دوسرے شہروں میں اس کی تلاش کیلئے بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی تھی ۔ دہلی پولیس نے اس کی گرفتاری پر ایک لاکھ روپئے انعام کا اعلان بھی کیا تھا ۔ دہلی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس گاڑی کا بھی پتہ چلالیا گیا ہے اور اسے دہلی لایا جا رہا ہے ۔ اس کے فارنسک معائنے کئے جائیں گے ۔ 12 ٹیموں کی جانب سے تلاشی جاری ہے اور ہمیں متھورا کی مقامی پولیس کی مکمل مدد حاصل ہو رہی ہے ۔ پولیس ‘سکیوریٹی انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT