Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / عصمت ریزی کا ملزم گرفتار و جیل منتقل

عصمت ریزی کا ملزم گرفتار و جیل منتقل

حیدرآباد ۔ /16 اکٹوبر (سیاست نیوز)  کم عمر لڑکی کی عصمت ریزی میں ملوث ایک نوجوان کو سنتوش نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنتوش نگر مسٹر وی سرینواسلو نے بتایا کہ 20 سالہ سید مبشر ساکن پنڈت نہرو نگر عیدی بازار اپنے پڑوس کی لڑکی کو /13 اکٹوبر کی دوپہر اپنے مکان طلب کیا جہاں پر اس نے لڑکی کی مبینہ طور پر عصمت ریزی کی اور اس بات کا انکشاف کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ متاثرہ لڑکی اپنے والدین کو اس حرکت سے واقف کروایا جس کے نتیجہ میں مبشر کے خلاف سنتوش نگر پولیس میں ایک شکایت درج کروائی گئی ۔ نوجوان نے ایف آئی آر کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا لیکن پولیس نے اسے آج گرفتار کرلیا ۔ قبل ازیں پولیس نے لڑکی کو طبی معائینہ کیلئے دواخانہ بھیجا اور مبشر کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار نوجوان کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT