عصمت ریزی کرنے والے فرانسیسی فوجیوں کیخلاف کارروائی

بنگوئی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل افریقی جمہوریہ ان فرانسیسی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی جنہوں نے غذا کے عوض کمسن بچیوں کی پناہ گزین کیمپوں میں عصمت ریزی کی۔ ملک کے وزیرانصاف ارسٹائیڈ سوکمی نے کہا کہ خاطی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ یہ کوئی معمولی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایسا کرنے کا مطلب فر

بنگوئی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل افریقی جمہوریہ ان فرانسیسی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی کرے گی جنہوں نے غذا کے عوض کمسن بچیوں کی پناہ گزین کیمپوں میں عصمت ریزی کی۔ ملک کے وزیرانصاف ارسٹائیڈ سوکمی نے کہا کہ خاطی فوجیوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی کیونکہ یہ کوئی معمولی جرم نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ایسا کرنے کا مطلب فرانس کو نشانہ بنانا نہیں ہے بلکہ خاطی فوجیوں کو کیفرکردار تک پہنچانا ہے۔ ڈسمبر 2013ء تا جون 2014ء کے درمیان کئی فوجیوں نے جنہیں دراصل امن بردار فوج کے طور پر یہاں بھیجا گیا تھا لیکن انہوں نے کمسن بچیوں کو (جن میں سب سے کم عمر کی بچی صرف 9 کی تھی) اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور وہ بھی غذائی اجناس دینے کے عوض جو انسانیت سوزی کی انتہاء ہے۔

TOPPOPULARRECENT