Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کیس میں بی ایس پی لیڈر بری

عصمت ریزی کیس میں بی ایس پی لیڈر بری

نئی دہلی ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ دھنجے سنگھ کو آج دہلی کی عدالت نے ایک خاتون کی عصمت ریزی اور ڈرانے اور دھمکانے کے الزامات سے بری کردیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سریتا بیربل نے سابق رکن پارلیمنٹ جونپور ( اترپردیش ) کو منسوبہ الزامات سے بری کرتے ہوئے یہ نشاندہی کی کہ 42 سالہ خاتون نے عدالت میں یہ ب

نئی دہلی ۔ 19 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہوجن سماج پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ دھنجے سنگھ کو آج دہلی کی عدالت نے ایک خاتون کی عصمت ریزی اور ڈرانے اور دھمکانے کے الزامات سے بری کردیا ہے ۔ ایڈیشنل سیشن جج سریتا بیربل نے سابق رکن پارلیمنٹ جونپور ( اترپردیش ) کو منسوبہ الزامات سے بری کرتے ہوئے یہ نشاندہی کی کہ 42 سالہ خاتون نے عدالت میں یہ بیان دیا ہے کہ ان پر کسی سیاستداں نے جنسی حملہ نہیں کیا ہے ۔ عدالت نے اس کیس میں شواہد اور ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد قطعی فیصلہ کو محفوظ کردیا تھا ۔ کیوں کہ ریلوے میں ملازم خاتون نے پولیس اور مجسٹریٹ کے روبرو متضاد بیانات دئیے تھے اور یہ الزام عائد کیا تھا کہ دھنجے سنگھ تقریبا 4 سال اس کی عصمت ریزی کرتے رہے ۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے جاریہ سال اپریل میں عدالت میں یہ بیان دیا تھا کہ سنگھ نے انہیں کوئی نقصان پہنچایا اور نہ ہی عصمت ریزی کی ۔ تاہم پولیس نے سابق ایم پی کے خلاف پیش کردہ چارج شیٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے جولائی 2005 تا مارچ 2009 کے درمیان خاتون کی عصمت ریزی کرتے رہے ۔ خاتون کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے پولیس نے بتایا کہ دھنجے سنگھ نے ریوالور سے خوفزدہ کر کے کئی مرتبہ خاتون کی عصمت ریزی کی اور خاموشی اختیار نہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکی دی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT