Saturday , November 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عصمت ریزی کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت سے رجوع کرنے کا تیقن

عصمت ریزی کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت سے رجوع کرنے کا تیقن

لڑکی کے ارکان خاندان سے جناب عابد رسول خان کی ملاقات
آرمور 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مائناریٹی کمیشن چیرمین عابد رسول خان کا دورہ آرمور۔ دو سال قبل عصمت ریزی کا شکار ہونے والی نابالغ طالبہ مورتاڑ منڈل ایر گٹلا دیہات کی متوطن کے افراد خاندان سے آرمور آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز پر ملاقاتک ی اور اس طالبہ اور افراد خاندان سے ان کے خاندان کے متعلق تفصیلی بات کی۔ اس پر متاثرہ لڑکی کے نانا جو تمام افراد خاندان کی کفالت کرتے ہیں کیوں کہ لڑکی کے والد نہیں ہیں، انھوں نے ان کی غریبی کے حالات مائناریٹی کمیشن چیرمین عابد رسول خان کے سامنے رکھے اور متاثرہ لرکی بھی یہاں موجود تھی۔ اس لڑکی نے روتے ہوئے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا چیرمین سے مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ اس متاثرہ لڑکی کی 5 درندوں نے زبردستی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی جس پر عابد رسول خان نے بتایا کہ خاطیوں کو ضرور سزا ملے گی۔ اس کیس کو فاسٹ ٹریک کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ بتایا کہ متاثرہ خاندان کو ایک مکان، 2 ایکر زرعی اراضی، خاندان کے کسی ایک فرد کو ملازمت کے علاوہ مالی تعاول بھی کیا جائے گا اور بتایا کہ جلد ہی اس کے متعلق ایک منظوری لیٹر بھیجا جائے گا۔ عابد رسول خان نے آرمور اردو میڈیم گرلز جونیر کالج کا بھی دورہ کیا یہاں پر آرمور مختلف ذمہ داران محمد اشفاق و دیگر نے کاکلج میں لکچرر کی کمی اور بی پی سی (سائنس سیکشن میں بالکل ہی لکچر نہ ہونے کی شکایت کی اور کالج میں بنیادی سہولتوں کا فقدان اور بیٹھنے کی بھی سہولت نہ ہونے کی بات کہی گئی اور اس طرح چیرمین نے اس اردو میڈیم کالج کی تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انھیں بتایا گیا کہ یہاں تقریباً 150 طالبات زیرتعلیم ہیں۔ لکچرر اور بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں جہاں کے لوگوں نے اردو کے ساتھ انصاف کی اپیل کی۔ اس موقع پر عابد رسول خان نے تمام چیزوں کے متعلق حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا۔ اس موقع پر مائناریٹی کمیشن چیرمین عابد رسول خان کے علاوہ اس کمیٹی مختلف ارکان کے علاوہ آرمور کے مسلم ذمہ داران موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT