Monday , September 24 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کی شکار خاتون نے انصاف کیلئے خون سے وزیراعظم کو خط لکھا

عصمت ریزی کی شکار خاتون نے انصاف کیلئے خون سے وزیراعظم کو خط لکھا

رائے بریلی ۔ 23جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) خاتون نے خود پر گذری مصیبت کیلئے انصاف نہ ملنے پر مایوس ہوکر وزیراعظم نریندر مودی اور چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ کو اپنے خون سے مکتوب لکھ کر انصاف مانگا ہے اور مطالبہ کیاہیکہ اسکی عصمت تار تار کرکے اسے داغدار بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس نے 20 جنوری کو لکھے اپنے مکتوب میں کہا ہیکہ پولیس ان ملازمین کیخلاف کارروائی نہیں کررہی ہے کیونکہ ملزمین کا تعلق طاقتور لوگوں سے ہے۔ یہ لوگ مجھ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ میں یہ کیس واپس لے لوں۔ مجھے انصاف ملنا چاہئے ورنہ میں خودکشی کرلوں گی ۔ اس سلسلہ میں جب اے ایس پی شیکھرسنگھ سے ربط پیدا کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ24مارچ 2017 ء کو ہی دیویا پانڈے اور انکت ورما کیخلاف ایف آئی آر درج کیا جاچکا ہے اور بارہ بنکی میں عصمت ریزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ ایک اور ایف آئی آر نامعلوم افراد کیخلاف درج کیا گیا ہے جس نے لڑکی کا فرض فیس بک پروفائل تیار کیاتھا اور فحش تصاویر لوڈ کی تھیں ، اس کی تحقیقات جاری ہے۔ متاثرہ لڑکی کے مکتوب کے بارے میں پوچھے جانے پر اے ایس پی نے کہاکہ انھیں اس بارے میں ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT