Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / عصمت ریزی کی کوشش کرنے والا لیڈیز ہاسٹل کا مالک گرفتار

عصمت ریزی کی کوشش کرنے والا لیڈیز ہاسٹل کا مالک گرفتار

حیدرآباد /16 جون ( سیاست نیوز ) لڑکی کو نشہ آورشئے دیکر اس کی عصمت ریزی کی کوشش کرنے والے شخص کو ایس آر نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر ایس آر نگر محمد وحیدالدین نے بتایا کہ ایک لڑکی کی شکایت پر 24 سالہ شخص نریندر ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جو گروجالہ ضلع گنٹور کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ نریندر ریڈی شہر میں بی کے گوڑہ علاقہ میں ایک لیڈیز ہاسٹل چلاتا ہے ۔ ایک لڑکی گذشتہ تین روز قبل ہاسٹل سے رجوع ہوئی اور واپسی کا ارادہ رکھتی تھی ۔ ہاسٹل انتظامیہ سے بات چیت ترک کرواکر نریندر ریڈی نے اس لڑکی کو پارک طلب کیا اور وہاں سے دونوں ہوٹل گئے جہاں نریندر ریڈی نے نشہ کا سگریٹ پلاکر اس لڑکی کی عصمت ریزی کی کوشش کی تاہم لڑکی اس کے چنگل سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کردی ۔

TOPPOPULARRECENT