Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / عصمت ریزی کے بعد زیورات و رقم لیکر فرار شخص گرفتار

عصمت ریزی کے بعد زیورات و رقم لیکر فرار شخص گرفتار

شمس اباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع پالماکول کے قریب خاتون کی عصمت ریزی کا واقعہ پیش آیا تفصیلات کے بموجب مون پلی تانڈہ کی ایک لیبر خاتون کام کرنے کے بعد کتور کے قریب بس کا انتظار کر رہی تھی کہ پالماکول کی ساکن پتلاوت روی 37 سالہ نے اسے جبراً بائیک پر بٹھاکر لے گیا اور اسے شراب پلاکر اس کی عصمت ریزی کرنے کے بعد اس کے جسم پر موجود زیورات اور 1070 روپئے نقد لیکر فرار ہوگیا تھا ۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پتلاوت روی کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔

TOPPOPULARRECENT