Saturday , April 21 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کے خاطیوں کو سزائے موت، مرکزی وزیر مینکا گاندھی اور چیف منسٹر محبوبہ مفتی کا مطالبہ

عصمت ریزی کے خاطیوں کو سزائے موت، مرکزی وزیر مینکا گاندھی اور چیف منسٹر محبوبہ مفتی کا مطالبہ

سری نگر 13اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر مینکا گاندھی اور چیف منسٹر جموں وکشمیر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی حکومت ایک نیا قانون لائے گی جس میں معصوم بچوں کی عصمت دری میں ملوث افراد کے لئے موت کی سزا لازمی ہوگی ،تاکہ معصوم آصفہ بانو کے بعد کوئی دوسری بچی درندگی کا شکار نہ بنے اور یہ اس نوعیت کا آخری واقعہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ آصفہ کی وحشیانہ عصمت دری اور قتل میں ملوث افراد کو جنہوں نے انسانیت کو شرمسار کرنے والا جرم کیا ہے ،سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دلائیں گی۔محبوبہ مفتی نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کہا ’’ میں پوری قوم کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں نہ صرف آصفہ کو انصاف دلانے کیلئے پابند عہد ہوں بلکہ میں اس دردناک واقعہ میں ملوث افراد کو جنہوں نے انسانیت کو شرمسار کرنے والا جرم کیا ہے سخت سے سخت اور عبرتناک سزا دلاؤں گی‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی بھی دوسرے بچوں کو اس طرح کے حالات سے گزرنے نہیں دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT