Wednesday , December 19 2018

عصمت ریزی کے خوف سے یزیدی خواتین کی خودکشی

بغداد ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں نے جن یزیدی لڑکیوں کو قید کر رکھا ہے وہ لڑکیاں ان ظالم دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی عصمتیں لوٹے جانے اور ظلم و ستم روا رکھے جانے کے خوف سے خودکشی کررہی ہیں۔ اخبار انڈپنڈنٹ کے مطابق دہشت گرد گروپ نے سینکڑوں خواتین اور بچوں کو جاریہ سال شمالی عراق میں اپنے پے در پے حملوں کے بعد قید

بغداد ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں نے جن یزیدی لڑکیوں کو قید کر رکھا ہے وہ لڑکیاں ان ظالم دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنی عصمتیں لوٹے جانے اور ظلم و ستم روا رکھے جانے کے خوف سے خودکشی کررہی ہیں۔ اخبار انڈپنڈنٹ کے مطابق دہشت گرد گروپ نے سینکڑوں خواتین اور بچوں کو جاریہ سال شمالی عراق میں اپنے پے در پے حملوں کے بعد قید کر رکھا ہے۔ یہی نہیں بلکہ ان کے جنسی استحصال کیلئے انہیں نہ صرف فروخت کیا جارہا ہے بلکہ انہیں زبردستی شادی کیلئے بھی مجبور کیا جارہا ہے اور جو لڑکیاں یا خواتین ان کی بات ماننے سے انکار کررہی ہیں انہیں قید میں ڈال دیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT