Monday , December 11 2017
Home / پاکستان / عصمت ریزی کے ملزمان کا ریمانڈ

عصمت ریزی کے ملزمان کا ریمانڈ

لاہور ۔ 28 ڈسمبر (سیاسست ڈاٹ کام) لاہور میں 15 سالہ طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کے ملزموں کو مقامی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں عدالت نے تمام ملزمان کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر کے ان کے ڈی این اے ٹسٹ کروانے کا حکم دیا ہے۔ طالبہ کی اجتماعی عصمت ریزی کا یہ واقعہ ہفتہ کے روز منظرعام پر آیا تھا، جب ایک 15 سالہ لڑکی کو شراب پلا کر مال روڈ کے ایک ہوٹل میں اجتماعی عصمت ریزی کا نشانہ بنایا گیا۔ بعد میں لڑکی کو زخمی حالت میں سروسز ہپستال پہنچایا گیا جہاں اس نے اپنے ساتھ ہونے والی اجتماعی زیادتی کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT