Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / عصمت ریزی کے ملزم کو دس سال قید کی سزا

عصمت ریزی کے ملزم کو دس سال قید کی سزا

اننت پور ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : اننت پور فاسٹ ٹریک عدالت نے عصمت ریزی کے مجرم سدھارتھ ریڈی کو 10 سال قید کی سزاء سناتے ہوئے 22 ہزار کا جرمانہ عائد کرنے کے احکام جاری کئے ہیں ۔ سال 2012 میں 4 اگست کو سدھارتھ ریڈی نے ضلع اننت پور کے تالا پولا منڈل میں مندر کے قریب کھیل کود میں مصروف 8 سالہ معصوم لڑکی کو لالچ دیتے ہوئے اس کی عصمت ریزی کی تھی

اننت پور ۔ 11 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : اننت پور فاسٹ ٹریک عدالت نے عصمت ریزی کے مجرم سدھارتھ ریڈی کو 10 سال قید کی سزاء سناتے ہوئے 22 ہزار کا جرمانہ عائد کرنے کے احکام جاری کئے ہیں ۔ سال 2012 میں 4 اگست کو سدھارتھ ریڈی نے ضلع اننت پور کے تالا پولا منڈل میں مندر کے قریب کھیل کود میں مصروف 8 سالہ معصوم لڑکی کو لالچ دیتے ہوئے اس کی عصمت ریزی کی تھی اور کسی کو بتانے پر سخت نتائج کا انتباہ دیا تھا ۔ متاثرہ لڑکی جو کہ اپنی دادی کے ساتھ مقیم تھی کی صحت بگڑنے پر جب اسے دواخانہ سے رجوع کیاگیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ لڑکی کی عصمت ریزی کی گئی ہے ۔ متاثرہ لڑکی کی دادی کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم سدھارتھ ریڈی کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کے بعد مقدمہ درج کیا تھا ۔ اننت پور فاسٹ ٹریک عدالت جج مسز بی سنیتا نے 20 سالہ سدھارتھ کو اغواء اور عصمت ریزی کا مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 22 ہزار روپئے کا جرمانہ عائد کرنے کی سزا سنائی ۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کے علاوہ دس گواہوں کو دوران مقدمہ عدالت میں پیش کیا ۔۔

حادثاتی طور پر جھلسنے سے
ایک شخص فوت
حیدرآباد /11 فروری ( سیاست نیوز ) اپل کے علاقہ میں ایک شخص حادثاتی طور پر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 20 سالہ راجو جو پیشہ سے پلمبر تھا ۔ کاماکشی پورم رامنتا پور علاقہ میں رہتا تھا ۔ 5 فروری کے دن وہ اپنے مکان میں پیش آئے حادثہ میں شدید طور پر جھلس گیا تھا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس اپل مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT