Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / عصمت ریزی کے واقعات کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

عصمت ریزی کے واقعات کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج

نئی دہلی ۔ /13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کٹھوا اور اناؤ عصمت ریزی واقعات کے خلاف اپنے احتجاج میں مزید پیشرفت کرناچاہتی ہے اور اس نے اپنے ریاستی اور ضلع ہیڈکوارٹرس کے کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ ملک گیر سطح پر متاثرہ خواتین کو انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں ۔ صدر کانگریس راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اسی قسم کی احتجاجی جلوس ملک گیر سطح پر ہر ضلع کے ہیڈکوارٹر پر خواتین کے تحفظ کیلئے نکالیں ۔ ذرائع کے بموجب پارٹی کے جنرل سکریٹری (تنظیمی ) اشوک گیہلوٹ نے ریاستی صدور کانگریس ہر ریاست میں اپنے کارکنوں کو متحد کرنے اور موم بتی جلوس تمام ریاستوں اور ضلع ہیڈکوارٹرس پر نکالنے کی ہدایت دی ہے ۔ انڈیا گیٹ دہلی پر صدر کانگریس راہول گاندھی نے نصف شب کو ایک موم بتی جلوس کی قیادت کی تھی اور وزیراعظم نریندر مودی سے لڑکیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT