Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / عطا پور میں ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا افتتاح

عطا پور میں ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : عطا پور میں ساوتھ انڈیا شاپنگ مال کا افتتاح 6 جنوری کو ٹالی ووڈ اداکار اکھل اکینینی اور اداکارہ راکل پریت سنگھ کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ اس موقع پر راکل پریت نے کہا یہ مال سارے خاندان کے لیے مکمل خریداری کا مقام ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ عطا پور کی عوام کے لیے نیا پسندیدہ شاپنگ مال قائم ہوا ہے ۔ اکھل نے کہا کہ یہ شاپنگ مال ینگ ،ڈائنمک اور وائبرنٹ برانڈ ہے جو ہر ایک کا پسندیدہ ہوگا ۔ ساوتھ انڈیا شاپنگ مال نے اس کے پہلے مال کا آغاز کتہ پیٹ میں کیا تھا۔ کوکٹ پلی ، وجئے واڑہ ، امیر پیٹ ، گچی باولی اور گنٹور میں اس کے اسٹورس کی کامیابی پر یہ مردانہ ، زنانہ اور بچکانہ وسیع رینج کا خریداری کا واحد مقام بنا ہے ۔ اس کے بعد تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں بڑے شہروں میں بھی مالس کے آغاز کا منصوبہ ہے ۔ سریش سیما ، اسپاندنا ، ابھینو ، راکیش اور کیشو منیجنگ ڈائرکٹرس ساوتھ انڈیا شاپنگ مال نے بتایا کہ عطا پور پر ہمارے منصوبہ کو نہیں روکا جائے گا بلکہ ہم تلگو ریاستوں میں نمبر ایک شاپنگ مال بننے کے خواہش مند ہیں ۔ صرف 5 سالوں ہی میں ہم نے نمبر ایک شاپنگ مال بننے کو برقرار رکھا ہے ۔ ہم نئے شہروں اور ٹاونس تک وسعت پانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT